لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) آج وفاقی کابینہ میں رد و بدل کیا گیا جس میں وفاقی وزارتِ داخلہ قلمدان شیخ رشید احمد کو سونپ دیا گیا ، تاہم سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے یہ عہدہ کیوں چھوڑا ؟ وجہ سامنے آگئی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اعجاز شاہ کی جانب سے انکے بھائیوں کی وفات کے بعد اور خرابی صحت کے معاملات سامنے آنے کے بعد درخواست دی گئی تھی کہ وہ مزید بطور وزیر داخلہ کام نہیں کر سکتے۔
جمعے کو وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعجاز شاہ نے بطور وزیر داخلہ تیس مارچ دوہزار انیس کو اپنے عہدہ سنبھالا تھا تاہم انکے بھائیوں کے انتقال کے بعد وہ بہہ زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے علیحدگی کی درخواست کی تھی۔