’’اور سیز پاکستانیوں نے ریکارڈ قائم کر دیا ‘‘ مسلسل چھٹے ماہ بھی ماہانہ 2ارب ڈالر ترسیلات زرموصول

اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم نے کورونا کے باوجود معیشت کے حوالے سے خوشخبری سنادی،وزیراعظم نے کہا کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے

مقابلے میں نومبر میں ترسیلات زر میں اضافہ جاری رہا۔ترسیلات زر میں اضافہ پاکستان معیشت کے لیے اچھی خبر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔نومبر میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

Sharing is caring!