اپنےپارٹنرزکی اجازت کامنتظر،بھارت کی پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کی تیاریاں۔۔۔جواب میں پاکستان کیاکریگا،بڑی خبرآگئی

دبئی (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کے مذموم مقاصد سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے، بتاناچاہتاہوں فوجی کارروائی کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے یواےای میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا۔وزیر خارجہ نے کہا بھارت دیگرحمایتیوں سے ملکرفالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال دگرگوں ہوگئی، معلومات کو یواے ای اور عالمی برادری سے شیئر

کرنا چاہتا ہوں۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے، سرجیکل اسٹرائیک کیلئےبھارت اپنےپارٹنرزکی اجازت کامنتظرہے ، یہ انتہائی نازک صورتحال ہے، اندرون سنگین مسائل سےتوجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطرناک کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کوروناوائرس پرقابوپانے میں ناکام رہاہے جبکہ کسانوں کابڑااحتجاج جاری ہے اور بھارت کی اپوزیشن بھی کسانوں کےاحتجاج کیخلاف ہے، واضح کرتاہوں بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طورپرآگاہ ہے۔پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ملک ہےلیکن کسی کومناسب جواب دینےکی قوت رکھتاہے، بھارت نےفوجی کارروائی کی تواسےبھرپورجواب ملےگا، بتاناچاہتاہوں فوجی کارروائی کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

Sharing is caring!