Breaking News

ایس ایس جی کے اس مشہور زمانہ کمانڈو آفیسر میجر جنرل طاہر بھٹہ کا نام سن کر دشمن تھر تھر کانپنے کیوں لگ جاتے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک  ) اگر ہم غور کریں تو دنیا کے انتہائی خطرناک جاسوس کو کو چوہے کی طرح پکڑنے والے کون ہیں ؟ ہمارے پاک فوج کے بہادر جوان ۔۔۔ شمالی و قبائلی علاقہ جات میں امن واپس لانے والے کون ہیں ؟ یہی پاک فوج کے افسران و جوان ۔۔۔ آسمانی آفات ،سیلابی ریلوں میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر

ہماری جان بچانے والے کون ہیں ؟ اور پھر کسی بھی قسم کی پیشگی خبر کے بغیر دشمن کی شرارتوں پر انکا منہ توڑ جواب دینے والے کون ہیں ؟ ان سب سوالوں کا ایک ہی جواب ہے ، یہ ہماری پاک فوج کے شیر جوان ہیں جو ہر خطرے بحران اور مصیبت میں اس ملک اور عوام کے سب سے پہلے محافظ ہیں ۔ آج ہم آپ کو افواج پاکستان کے ایک ایسے قابل فخر اور بہادر افسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ کے بارے میں کچھ بتانے جا رہے ہیں ۔۔۔۔میجر جنرل طاہر بھٹہ SSG کے کمانڈو آفیسر ہیں جو 10 ہزار فٹ کی بلندی سے پیرا شوٹ کی مدد سے بلاخوف و خطر چھلانگ لگانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔ یہ وصف ہی انکا خاصہ نہیں بلکہ مختلف مواقع پر اور مختلف محاذوں پر رات رات بھر جاگ کر پاکستان کے دشمنوں پر عقابی نظر رکھنے اور ضرورت پڑنے پر انکی آنکھیں نوچ لینے کا ہنر میجر بھٹہ کی پہچان ہے ۔ میجر طاہر بھٹہ کوئی عام افسر یا کمانڈو نہیں بلکہ یہ ایس ایس جی کے ٹاپ 10بہادر ترین کمانڈوز میں شمار ہوتے ہیں ۔ طاہر بھٹہ کمانڈوز کے استاد ہیں اور ان کے تیار کیے ہوئے SSGکمانڈوز پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ طاہر مسعود بھٹہ یوم پاکستان، یوم دفاع، جشن آزادی جیسے پاکستان کے خصوصی دنوں کی تقریبات میں کئی ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال جمپنگ کا مظاہرہ کر چکے ہیں ۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …