Breaking News

ایک آدمی سڑک پر گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا اسکے باوجود زور زور سے رونے لگا ، راہگیروں نے وجہ پوچھی تو کیا بولا ۔۔۔۔ ایک ایسا لطیفہ جو آپ کا موڈ خوشگوار کر دے گا

’لاہور (ویب ڈیسک) خاموش فلموں کے اداکار‘‘ بزدار فرماتے ہیں پی ڈی ایم سن لے 2023ء میں بھی ہم حکومت بنائیں گے ۔ مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا ۔ ایک آدمی سڑک پار کرتے ہوئے ایک اناڑی ڈرائیور کی اندھا دھند تیز رفتار وین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا

نامور کالم نگار آصف عنایت اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔مگر سڑک پر گر گیا لوگوں نے اسے اٹھایا وہ اونچی آواز میں رونے چلانے لگا۔ لوگوں نے تسلی دی کہ تم شکر کرو بال بال بچ گئے ہو کچھ نہیں بگڑا صرف گھٹنے ، ٹخنے رگڑے گئے ہیں، کپڑے برباد ہوئے یا تمہارے گھر کا اشیائے خورو نوش کا تھیلا بکھر گیااور برباد ہو گیا مگر تم بچ گئے ہو پھر بھی کیوں رو رہے ہو۔ وہ بولا کہ اب خود تو میں بچ گیا ہوں مال ومتاع برباد ہوا۔ روتا اس لیے ہوں کہ وین کے پیچھے لکھا ہوا تھا پھر ملیں گے۔ عمران حکومت میں عوام کی جو درگت بننا تھی بن گئی۔ ادارے، نظام جو بھی برباد ہونا تھا ہو گیا ۔ جو دھوکہ ،لوٹ مار کے گلشن کا کاروبار چلنا تھا چل گیا مگر یہ کہ آئندہ حکومت بھی ہماری ہو گی مگر جب ’’خاموش فلموں کے اداکار‘‘ نے بھی جن کو ایک گروپ فوٹو میں چہرے پر اظہار تشکر کے بھرپور تاثرات کے ساتھ شہباز شریف کے پیچھے تیسری صف میں کھڑے دیکھا بزدار نے کہا کہ 2023ء میں بھی ہم حکومت بنائیں گے تو وہ وین کا زخمی یاد آ گیا۔

یہ ٹھیک البتہ اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے نہ بنائے یہ اس میں شامل ضرور ہوں گے چاہے وعدہ معاف گواہ بننا پڑے اور فردوس عاشق کو بھی اگلی حکومت میں بھی روزگار مل جائے گا۔ وزیراعظم دوسروں کو عبرت کہتے ہیں حالانکہ مؤرخ کا قلم ان کو عبرت لکھنے کے در پے ہے جو شخص 23 سال بندوبست کے بعد حکومت میں آ کر ایک وعدہ پورا نہ کر سکے ایک دعویٰ سچا نہ کر سکے۔ سوائے سلیکٹڈ، یوٹرن،بندہ نیک ہے اور بندہ تابعدار ہے کے القابات پائے۔ اس سے بڑھ کر سیاست کی دنیا میں عبرت کیا ہو گی۔ رہی بات نواز شریف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کی وہ کیوں دھر لیے جاتے ہیں ساری دنیا جانتی ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …