Breaking News

بارشیں برسانے والے ایک اور سسٹم کی پاکستان میں انٹری۔۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں کب سے شدید بارشیں ہوں گی۔

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغرب ہوائوں کا ایک سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخل ہو گیا ہے۔ اس سسٹم کے باعث دسمبر کے اختتام اور جنوری کے آغاز میں بارشوں کا امکان ہے۔ جس سے لاہور میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں

برف پڑنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ رواں ماہ اور آنے والے دنوں میں پڑنے والی سردی سے سردی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اور ان دنوں میں شہر کا درجہ حرارت 1 تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے kزیادہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بجلی کے نرخوں میں نئے اضافے کی منظویری دے دی ہے جس کے بعد 10ماہ سے تعطل کا شکار عالمی مالیاتی فنڈ کے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کو دوبارہ شروع کیا جائے گا اور جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ناگزیر شرط تھی۔منظوری کے بعد بجلی کی نرخوں میں 25 فیصد یعنی 3روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اصولی طور پر کیا جاچکا ہے تاہم حتمی فیصلہ صرف یہ کرنا ہے کہ یہ اضافہ ایک ہی بار کردیا جائے یا اسے بتدریج دو سہ ماہی میں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی جانب سے بھی منظوری دیے جانے کے بعد حکومتی معاشی ٹیم نے قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار اور ایک کھرب 200 ارب کے گردشی قرضوں سے متعلق مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔اس وقت بجلی کا بنیادی ٹیرف 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ ہے جو بڑھ کر 16 روپے 69 پیسے ہوجائے گا۔یہ اضافہ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی بنیادی شرائط میں شامل ہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے نئے ٹیرف کے نوٹی فکیشن کے جاری ہونے تک آئی ایم ایف وفد کے پاکستان آنے کا امکان نظر نہیں آتا۔ علاوہ ازیں میڈیا کے کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے زیر غور یہ تجویز بھی ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کو دیے گئے بہت سے ٹیکس استثنا کو ختم کردیا جائے جس کے نتیجے میں حکومت کو 200 ارب روپے کا اضافی ٹیکس حاصل ہوگا۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …