لندن(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے سائیڈ افیکٹ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔برطانوی ادارہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے این ایچ ایس کے عملے کے دو ارکان میں الرجی کی شکایات سامنے آئی ہیں جن افراد کو الرجی رہ چکی ہے وہ ویکسین نہ لگوائیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے فائزر ویکسین کا استعمال شروع کیا۔ ویکسین پرعوام الناس کا اعتماد قائم کرنے کی خاطر ملکہ برطانیہ اوران کے خاوند شہزادہ فلپ نے بھی ویکسین لگوانے کا اعلان کر رکھا ہے۔