Breaking News

بہن کی شادی پر ملک کے صدر بھائی نے ایسی کیا حرکت کہ ملک کے صدر اور عوام سے معافی مانگنا پڑ گئی

این این ایس نیوز! چیچنیا کے لوگ خود کو دنیا میں سب سے زیادہ جوانمرد  سمجھتے ہیں۔ اس تاثر کو قائم  رکھنےکے لیے چیچنیا کے  حکام بھی کافی کوشش کرتے ہیں۔حال ہی میں  اس حوالے سے چیچنیا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ بہن کی شادی کے دوران جب ایک نوجوان رونے لگا تو  پوری چیچن قوم اس کے پیچھے پڑ گئی اور اسے سب سے معافی مانگنا پڑی۔

تاریخ دان زیلیم خان سوسایف کا کہنا ہے کہ  چیچن شادیوں میں جذبات  کا اظہار شدید معیوب سمجھا جاتا ہے۔ایسے میں بہن کی شادی میں  ایک نوجوان  کی  آنسو بہاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو   اس پر عوام کا شدید رد عمل آیا۔ عوام نے نوجوان پر اس طرح رونے کی وجہ سے کافی تنقید کی۔حد تو یہ ہے کہ چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف  نے بھی  ملکی روایات  کی خلاف ورزی پر  اس نوجوان پر شدید تنقید کی ۔

رمضان قدیروف نے  ”مجرم“ کو شناخت کرنے اور اسے عوام سے معافی مانگنے پر مجبور کرنے کا کہا۔اس چیچن نوجوان، جسے  چیچن روایات کے مطابق اپنی بہن کی شادی پر موجود بھی نہیں ہونا چاہیے تھا، کو اب رمضان قدیروف  سے معافی مانگنا پڑی ہے۔  معافی مانگنے کی اس ویڈیو کو بعد میں سوشل میڈیا  پر بھی شیئر کیا گیا۔ویڈیو میں ”مجرم“ نے  عوامی مقامات پر چیچن روایات کی خلاف ورزی پر معافی مانگی۔ ”مجرم“ نے  عوام سے کہا کہ انہوں نے اپنی بہن کی شادی میں شرکت کر کے اور پھر آنسو بہا کر ملکی روایات کو توڑا ہے، جس کےلیے وہ معافی چاہتے ہیں۔

نوجوان نے ویڈیو میں وضاحت کی کہ وہ اپنی  بہن کی شادی پر خود پر قابو نہ رکھ سکے کیونکہ وہ اپنی بہن کو جانے نہیں دینا چاہتے تھے۔چیچن عوام کا کہنا ہے کہ شادیوں پر رونے اور  بہنوں کی شادی میں   اس طرح شرکت کرنے کے ویڈیو کلپس ناقابل برداشت ہیں۔بہت سے لوگوں کو خیال ہے کہ رمضان قدیروف اور دوسرے لوگوں نے اس  چھوٹی بات کو اچھال کر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے  نوجوان کا مذاق اڑا کر اسے معافی مانگنے پر مجبور کرنے کی بھی مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ چیچنیا میں شادی کے دوران دلہن کے خاندان کی شرکت یا رونا غیر قانونی نہیں لیکن  یہ روایات کے خلاف ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پیشاب کے بعد سفید قطرے آنا اور کمزور مثانے کا ایسا علاج چند دنوں میں سارے مسئلے دور

این این ایس نیوز! پیشاپ کے ساتھ سفید قطرے آنا دراصل مثانے کی کمزور کی …