Breaking News

دادی کا بڑا کارنامہ پوتی کو جنم دے دیا

نیویارک(ٹونٹی فور سیون ڈیلی نیوز پوائنٹ)امریکی ریاست نیبراسکا میں 61سالہ خاتون نے اپنی پوتی کو جنم دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ خاتون نے ہمجنس پرست بیٹے اور اس کے پارٹنر کے لیے بطور سروگیٹ (اپنی کوکھ سے کسی اور کے بچے کی پیدائش) اپنی پوتی کو

جنم دیا ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔امریکی ریاست نیبراسکا کی سیسل ایلج نے بیٹے میتھیو ایلج اور ان کے پارٹنر ایلیئٹ ڈوہرٹی کی بیٹی اوما لوئز کو گذشتہ ہفتے جنم دیا۔سیسل ایلج کا کہنا ہے کہ انہوں نے سروگیسی کی پیشکش اس وقت کی تھی جب ان کے ہمجنس پرست بیٹے اور ان کے پارٹنر ڈوہرٹی نے پہلی مرتبہ یہ کہا تھا کہ وہ اپنا کنبہ بڑھانا چاہتے ہیں۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …