Breaking News

سات سروں والے سانپ کی کینچلی انٹرنیٹ پر وائرل۔ حقیقت کیا ہے؟

این این ایس نیوز! کرناٹک، بھارت کے ایک شہرکناکاپور کے ایک گاؤں میں پچھلے بدھ سے اردگرد سے آنے والے افراد کا کافی رش لگا ہوا ہے۔ یہاں آنے والے  لوگ  یہاں  حال ہی میں  ملنے والی سانپ کی ایک کینچلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کینچلی کی خاص بات یہ ہے کہ  بظاہر یہ ایک سات سروں والے سانپ کی کینچلی ہے۔ہندو دیومالائی کہانیوں میں سات سروں والے سانپ کا ذکر بہت زیادہ ملتا ہے۔

اس سانپ کی کینچلی ایک مندر کے پاس سے ملی ہے۔ بہت سے لوگوں نے  تو اس کینچلی کی پوجا کرنی شروع کر دی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے  کہ اسی گاؤں سے 6 ماہ پہلے بھی سات سروں والے سانپ کی کینچلی ملی تھی، جس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی۔بعد میں  کینچلی ملنے والی جگہ پر ایک مندر بھی تعمیر کیا گیا تھا۔ اس بار سات سروں والے سانپ کی کینچلی ، بالاپا نامی شخص کے کھیت سے ملی ہے۔

یہ مقام مندر سے صرف دس فٹ دور ہے۔
حالیہ سالوں میں  بھارت میں سات سروں والے سانپ کی کینچلی دیکھے جانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ حقائق کی تصدیق کرنے والی ویب سائٹ سنوپس کے مطابق polycephaly کی وجہ سے جانوروں کے ایک سے زیادہ سر بن جاتے ہیں۔ تاہم tricephaly کے کیس بھی بہت نایاب ہیں جبکہ آج تک تین سے زیادہ سروں والے کسی جانور کی پیدائش کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …