Breaking News

سردیوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ بارشیں زیادہ ہونگی یا کم؟ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(این این ایس نیوز)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر خالد ملک کا کہنا ہے کہ رواں برس موسم سرما کے آغاز میں زیادہ بارشیں نہیں ہونگی جس کی وجہ سے سموگ اور دھند کی لہر بڑھنے کا امکان ہے، لاہورشہرکا موسم خشک رہے گا، ٹھنڈی ہواچلنے سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہو گی،موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر میں سموگپھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت اب کم ہونا شروع ہوگا،آنے والے دنوں میں گرد آلود موسم رہے گا،سردیاں تاخیر سے شروع ہوں گی،رواں برس خشک موسم اور سموگ کے باعث موسمی بیماریاں بھی بڑھ جائیں گی، پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …