شناختی کارڈ بالکل مفت اور صرف کتنے دن میں بنے گا۔۔۔ حکومت نے پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کردی ،ایسا فیصلہ کہ مخالفین بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نادرا کا دورہ کیا ہے، نادراحساس ادارہ ہے ۔ زبردست کام ہورہا ہے ، نادرا میں بہت لوگ

محنت کرتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نادرا میں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادرا کے دورے پر اہم فیصلے کیے ہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ 50 نادراکے نئے سینٹرز کھولیں گے جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15 دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیزمیں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ آفس کھولیں گے، جس کو نادرا اس کو سپروائزکرے گا، فارن آفس ہمیں سپورٹ کرے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوعمران خان کی جانب سے پیغام دینا چاہتا ہوں، انشااللہ 2 ماہ دیں خواہش ہے کہ پاسپورٹ، نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو، فارن آفس سے مل کرہرایمبیسی میں 2 مشینیں بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئی بی آفس ابھی 10 کھلتے ہیں ، آہستہ آہستہ انہیں 50 پر لے جائیں گے، موبائل وینز کوبھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے عالمی وبا کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ویکسین امپورٹ کرنےکی تیاری کررہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کورونا کی کوئی پرواہ نہیں، اپوزیشن کو سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیتے دیکھ رہا ہوں، 12 فروری سے الیکشن ہوسکتے ہیں، حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ تو سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہی پتہ چلے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 16لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیے ہیں۔

Sharing is caring!