شیخ رشید اگر نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتے تو پھر یہ پاکستان کے لیے ’باعث شرمندگی‘ ہوگا! فواد چوہدری وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر پھٹ پڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر وزیر داخلہ ہی نواز شریف کو پاکستان واپس لانے میں ناکام ہوتے ہیں تو پھر یہ پاکستان اور حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشیر داخلہ کہتے ہیں کہ ہم کاغذات کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر داخلہ کہتے ہیں اب نواز شریف کو اللہ ہی پاکستان لا سکے گا، اگر یہ نہیں لا سکتے تو پھر یہ پاکستان کے لیے شرمندگی کی بات ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صورتحال کے حوالے سے جو بھی بات ہے وہ وزارتِ داخلہ کو چاہیے کہ کلیئر کرے، پاکستانی عوام چاہتی ہے کہ نواز شریف وطن واپس آجائیں، پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ جو مرضی ہے کرپشن کے جتنے بھی کیسز ہیں وہ منطقی انجام تک پہنچیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف یہاں سے جانے سے پہلے یہ وعدہ کر کے گئے تھے کہ ٹھیک ہوتے ہی واپس آجائیں گے لیکن اب وہ ہوٹلوں میں گھومتے پھر رہے ہیں، حکومت کو اب چاہیئے کہ جس جس نے نواز شریف کی گارنٹی دے رکھی ہے انکے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرے۔

Sharing is caring!

اپنا تبصرہ بھیجیں