Breaking News

فلم ”کل ہونہ ہو “ فلم میں کام کرنے والی معروف بھارتی چائلڈ گرل سٹار اب کس طرح دکھتی ہے ؟دیکھ کر آپ بھی یقین نہ کر پائیں گے

ممبئی(این این ایس نیوز )معروف بھارتی فلم ’کل ہو نہ ہو ‘میں چائلڈ سٹار کے طور پر کام کرنے والی جھنک شکلا کی تازہ تصویریں سامنے آگئیں جنہیں دیکھ کر یقینا آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے ۔

تفصیل کے مطابق جھنک شکلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز بھارت کے معروف ڈرامے ’کرشمہ کا کرشمہ ‘سے کیا ۔کرشمہ کا کرشمہ نامی ڈراما بھارتی چینل سٹار پلس پر 2003 میں نشر ہونا شروع ہوا تھا جو 1980 کی دہائی میں نشر ہونے والی امریکی ٹی وی سیریز کا ری میک تھا۔اس ڈرامے میں جھنک شکلا نے (ننھی روبوٹ) کا کردار ادا کیا تھا اور یہ ڈراما اس وقت بچوں میں کافی مقبول ہوا تھا۔کرشمہ کا کرشمہ کا مرکزی روبوٹ کردار نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہوا تھا اور اس ڈرامے پر مبنی گڑیا اور مختلف کھلونے بھی مارکیٹ میں آئے تھے۔


جھنک شکلا نے 2003 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘کل ہو نہ ہو’ میں بھی کردار ادا کیا تھا۔وہ اس فلم میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کے ساتھ دکھائی دی تھی۔جھنک شکلا اب 24 سال کی ہوگئی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کی تھیں۔ان کی تصاویر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے تھے کہ 2003 میں اکثر بچوں کی یادداشت کا حصہ بننے والی کرشمہ اب بالکل مختلف ہوگئی ہیں۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

چقندر کےاستعمال سے آپ جسم سے زہریلا مواد نکال سکتے ہیں، مگر کس طرح جانیں؟

نیویارک(این این ایس نیوز)جسم میں موجود زہریلے مواد سے نجات کے لئے لوگ مہنگے علاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *