مارکیٹ میں سونا کس بھائو پر بک رہا ہے خریداروں کےلئے بڑی خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت میں 250روپے اضافہ ہو گیا ہے۔جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے

بڑھ کر 96 ہزار 665 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 1873 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے یواے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی ہے۔ جس میں ویزے کی بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے یو اے ای پر زور دیا کہ پاکستان پر عائد ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے۔ اعلامیے کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی قیدیوں کی جلد سے جلد بازیابی کیلئے تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا۔ماراتی سفیر نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ ویزا بحالی سے متعلق بات چیت جاری ہے، امید ہے ویزا بحالی جلد ممکن ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عرب امارات میں 15 لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں، سالانہ تقریباً 5 ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، ان کی دیکھ بھال ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Sharing is caring!

اپنا تبصرہ بھیجیں