Breaking News

مشہور اداکادا مہوش حیات کی ایک اور شادی ایسی خبر جو آپ کو ہلا کے رکھ دے

ٹونٹی فور سیون ڈیلی نیوز پوائنٹ !پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی شاندار و جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔مہوش سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتی ہیں، جبکہ مداحوں سے بھی رابطے میں رہتی ہیں۔ مہوش حیات کے

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کئی مداح انہیں دلچسپ پیغامات بھیجتے ہیں اور جواب کے منتظر نظر آتے ہیں۔لیکن حال ہی میں کچھ ایسا ہوا جس نے عوام کو حیرانی میں ڈال دیا اور گہری سوچ میں مبتلا کیا، اداکارہ کے ایک چاہنے والے فین نے انہیں کنفیوز کر دیا، کیونکہ ان کے نامعلوم مداح نے انہیں ایک شاندار سرپرائز دیا جس پر مہوش نے ویڈیو جاری کی۔اداکارہ کو ان کے ایک مداح نے چاکلیٹ سینٹڈ کینڈلز اور چاکلیٹ سے بنا گلدستہ کا تحفہ بھیجا اور ساتھ ایک نوٹ بھی تحریر کیا جس پر مداح کی جانب سے لکھا ہے کہ ”2020 ہم سب کے لیے مشکل رہا ہے لیکن میں آپ کے لیے گڈ وائبز بھیج رہا ہوں”۔مہوش نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنے اس سیکرٹ فین کی طرف سے بھیجے گئے تحائف کے بارے میں بتا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے گمنام مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ میرا یقیناً کوئی بہت بڑا فین ہے جو یہ جانتا ہے کہ مجھے چاکلیٹس بہت پسند ہیں”۔اداکارہ نے کہا کہ ”سو میرے پیارے سیکرٹ مداح میں آپ کا یہ تحفہ قبول کرتی ہوں لیکن پلیز سامنے تو آئیں، پتہ تو چلے کہ گڈ وائبز آ کہاں سے رہی ہیں؟ کون ہیں آپ؟” مہوش حیات کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔کچھ صارفین کا خیال ہے کہ مہوش حیات کی زندگی میں کوئی بہت خاص انسان آ گیا ہے اور وہ بھی کئی سلیبریٹیز کی طرح اسی سال شادی کے بندھن میں بند جائیں گی۔ٹوئٹر پر ‘سرفراز راجا’ نے مہوش کی مذکورہ ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے جواب میں ‘الشبہ بنت عثمان’ نامی صارف نے لکھا کہ ”اب مہوش حیات کی شادی کی خبریں آئیں گی”۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …