منال خان کی اپنے دوست کے ساتھ تصویریں وائرل

این این ایس نیوز! پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ منال خان کی سوشل میڈیا پر لال رنگ کے دیسی لباس میں تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

2020ء میں منال خان کے تقریباً سب ہی ڈرامے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے، منال خان کا رواں سال آنے والا ہر ڈرامہ ہٹ گیا اور منال خان نے اپنے مداحوں سے بھی کافی داد سمیٹی۔

منال خان کب شادی کریں گی؟
معصوم سی صورت والی منال خان ڈراموں میں اب تک منفرد کردار ادا کر چکی ہیں اور سب ہی میں اُنہوں نے اپنے کرداروں کے ساتھ شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ وفا کی ہے۔

منال خان، احسن محسن کےتعلقات منظر عام پرمنال خان اور احسن محسن کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

منال خان آج کل نئے پروجیکٹ میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ کسی گاؤں دیہات میں جاری ہے، ڈرامے کی شوٹنگ کی لوکیشن تو کسی کو نہیں معلوم مگر منال خان کے نئے پروجیکٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل رتصاویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب وہ اپنے نئے ڈرامے کسی دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں جس کا نام ’ شمیم‘ ہوگا۔

منال خان کی جانب سے اسی پروجیکٹ سے متعلق اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ لال رنگ کی شلوار، قمیص اور دوپٹے میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔


تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے منال خان نے کلائیوں میں لال چوڑیاں بھی پہن رکھی ہیں اور بالوں میں لال پھول بھی لگایا ہوا ہے، منال خان کا نیا انداز مداحوں کو خوب بھا رہا ہے۔

منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم
منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جبکہ جن میں مداح اُن کے اس نئے روپ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

اپنا تبصرہ بھیجیں