Breaking News

میاں بیوی کی محبت کی لازوال مثال عرب خاتون نے اپنے بیمار خاوند کی زندگی بچانے کےلئےجگر دے دیا

ریاض(تازہ خبر 92)سعودی عرب کی الشملی گورنری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے بیمار شوہر کو مرض سے نجات دلانے کے لیے ایک ایسا قدم اٹھایا جس پر اس خاتون کو مملکت کے تیسرے اعلیٰ ترین شاہ عبدالعزیز تمغے کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حائل علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے شوہر کو بیماری کی تکلیف سے نجات دلانے کے لیے اپنا نصف جگر شوہر کوعطیہ کردیا۔سلمیٰ نامی خاتون کے انسانی جذبے سے بھرپور اقدام پر اسے ریاست بھر میں سرکاری اور قومی سطح پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے سلمیٰ کو اپنا جگر اپنے شوہر کو عطیہ کرنے کے بعد شاہ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلمیٰ کے شوہر سات سال سے جگر کے مرض کا شکار تھے۔ مسلسل بیماری اور تکلیف کو دیکھتے ہوئے سلمیٰ نے اپنے جگر کا ایک حصہ شوہر کوعطیہ کرنیکا اعلان کیا۔ ایسا کرنا بہت مشکل ہے مگر سلمیٰ نے ایسا کر دکھایا۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *