مال روڈ (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے یہ قرضہ الیکٹرک بسوں کو چلانے کے لیے لیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر
ڈیرھ سو ارب روپے سے زائد کا قرض لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز اجلاس میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے اہم اعلان کیا اور الیکٹرک بسوں کو چلانے کی منظوری دی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 50 سے زائد الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 21 بسیں خریدیں جائیں گی۔