Breaking News

پاکستانیوں کے پانچ ارب ڈوب گئے آن لائن انوسٹمنٹ کمپنی کا فراڈ

اسلام آباد (این این ایس نیوز)پشاور میںایک جعلی کمپنی عام لوگوںسے اربوں روپے بٹور کر فرار ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں حال ہی ایک کمپنی PSLASHنے ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور میںرواں سال جنوری میں اپنا آفس بنایا تھا ، ایک سال کے دوران جعلی کمپنی نے

تقریباً ایک لاکھ لوگوںسےسرمایہ کاری کے نام پر رقم بٹوری ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے لوگوں کو سرمایہ کاری اور 13فیصد منافع کا لالچ دے کر لوٹا ۔متاثر ہونیوالوں میں رئیل اسٹیٹ ، ڈیجٹیل اور فارن کرنسی لوگ شامل تھے ۔ کمپنی کی ایک ویب سائٹ بھی تھی جو19نومبر کو بظاہر آف لائن ہو گئی تھی، 20نومبر کو جب لوگوں نے کمپنی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا ۔ بتایا گیا ہے کہ لوگوں نے منافع کے لالچ میں آکر اپنی زندگی کی جمع پونچی لگا رکھی تھی ۔ اس کمپنی کے فراڈ کے حوالے سے ایف آئی اے کو پہلی درخواست اگست میں جبکہ دوسری درخواست ستمبر میں دی گئی لیکن بروقت کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں لوگ کمپنی کے فراڈ کا نشانہ بن گئے ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ کمپنی نے دو مختلف ناموں سے معصوم لوگوں کو لوٹ چکی تھی ۔ اس نے پہلے ’Earn Bitcoin‘ اور Payslashکے ناموں سے لوگوں کو اپنا شکار بنایا پھر تیسرا نام PSLASHکا نام استعمال کرکے عوام کو لوٹ کر رفو چکر ہو گئی ۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پیشاب کے بعد سفید قطرے آنا اور کمزور مثانے کا ایسا علاج چند دنوں میں سارے مسئلے دور

این این ایس نیوز! پیشاپ کے ساتھ سفید قطرے آنا دراصل مثانے کی کمزور کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *