پاکستان کے سب سے مشہور صحافی مظہر عباس کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مظہر عباس کا شمار پاکستان کے سینئر صحافیوں اور انتہائی منجھے ہوئے تجزیہ کاروں میں ہوتا ہے۔ پاکستان کے سینئر صحافی او رتجزیہ کار مظہر عباس کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔ جنگ اور جیو کے معروف تجزیہ کار مظہر عباس کی اہلیہ ارم عباس علیل اور کراچی کے
مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ڈیفنس میں واقع امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین وادی حسین کے قبرستان میں کی جائے گی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے مظہر عباس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ مظہر عباس کا شمار پاکستان کے سینئر صحافیوں اور انتہائی منجھے ہوئے تجزیہ کاروں میں ہوتا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کے بعد حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کیلئے مشکل کھڑی کردی، ایم کیو ایم(پاکستان) نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا۔ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری نتائج پر تحفظات، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سندھ کے شہری خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں، وزیراعظم بتائیں حکومت میں کیوں شامل رہیں، ایوانوں سے سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کیا ہم منتخب ایوانوں سے بھی باہر آجائیں ؟ ایسا نہ ہو سندھ کے شہری مایوس ہو کر خود کو الگ کرلیں، سندھ کے شہری علاقوں سے متعلق ہمیشہ شکایات رہیں، کراچی کی آبادی متعدد بار 25 فیصد دکھائی گئی، حکومت میں شامل ہوتے وقت پہلا نقطہ ہی مردم شماری رکھا تھا۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ مردم شماری 8 سال تاخیر سے ہوئی، وعدہ کیا گیا اس بار قبل از وقت مردم شماری ہوگی، پی ٹی آئی کو یاد ہی نہیں رہتا کہ کراچی کا مینڈیٹ اس کے پاس ہے۔

Sharing is caring!

اپنا تبصرہ بھیجیں