Breaking News

ڈائریکٹر نے رول دینے کیلئے ساتھ سونے کی شرط رکھی، نامور اداکارہ نے سب کو ہلا کے رکھ دیا

ممبئی (این این ایس نیوز) بھارتی ٹی وی کی اداکارہ ڈونل بشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ہندوستان کی فلم نگری کے ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی شرط رکھی تھی۔اداکارہ ڈونل بشت ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ ہیں اور وہ صحافت سے ماڈلنگ

اور پھر اداکاری میں قدم رکھا ہے۔ اداکارہ کو ڈرامہ سیریل’اک دیوانہ تھا‘ اور’روپ مرد کا نیا سواروپ‘ سے شہرت ملی تاہم انہیں انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے بڑی جدوجہد کرنا پڑی ہے اورمشکل سے مشکل وقت دیکھنا پڑا ہے۔ ایک انٹرویو میں ادکارہ نے بتایا کہ روزانہ 6، 6 آڈیشن دیتی تھی لیکن کسی کردار کیلئے منتخب نہیں کیا جاتا تھا اور یہ سلسلہ 6 ماہ تک جاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی پیشکش کی جس پر میں نے انکار کیا اور فوری طور پر اس کے خلاف تھانے میں درخواست دی۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …