Breaking News

ڈالر گرل ایان علی کے ساتھ بڑی گیم ہوگئی

کراچی (ویب ڈیسک) ماڈل ایان علی کا کہنا ہے کہ جعلسازی کے ذریعہ کراچی میں ان کے فلیٹ پر قبضہ کیا جارہا ہے، فلیٹ کی فروخت کا معاہدہ تیار کیا گیا جس پر ان کے جعلی دستخط ہیں۔ایان علی نے جیونیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی معاہدے پر میرا قومی شناختی کارڈ

بھی غلط لکھا ہوا ہے۔ماڈل ایان علی نے کہا کہ ادائیگی کا چیک تیار کیا گیا جسے یو اے ای پولیس نے جعلی قرار دیا۔ایان علی نے کہا کہ پاکستان میں عدم موجودگی پر میرے فلیٹ پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے فلیٹ کسی کو فروخت نہیں کیا اور نہ ہی مجھے کوئی ادائیگی ہوئی ہے۔ماڈل ایان علی نے کہا کہ جعلساز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …