کون کون سے علاقوں میں لاک ڈائون لگا دیا گیا، پٹرول پمپ صرف کتنے گھنٹے کھولے جائیں گے، شہریوں کو سختی سے خبردار کردیا گیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کرونا وائرس کے بٖڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کئی شہروں میں صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ شمالی پنجاب کے شہر راولپنڈی کےکئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کی تین تحصیلوں کے 19علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا

کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر میں اسکیم تھری، ڈھوک نجو، خیابان سر سید سیونتھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، وارث خان ،گوالمنڈی اور دیگر علاقے شامل ہیں جب کہ تحصیل ٹیکسلا میں بٹل سٹاف برہما، تحصیل کہوٹہ کا گاؤں ڈھپری، گوجرخان کا وارڈ 18 اور 19 بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔ طبی مراکز24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔اس کے علاوہ جنرل اسٹور، کریانہ، آٹا چکی، پھل کی دوکانیں اور پیٹرول پمپس اب 9 سے شام 7 تک کھلے گے جب کہ چکن گوشت بیکریز صبح 7 سے شام 7تک کھلیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مذہبی اور سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری طرف این ڈی ایم اے کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر برائے اسد عمر نے بھی الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل افضل کو خراج تحسین پیش کیا۔

Sharing is caring!