Breaking News

کہاں کہاں بارش ہو گی ، کہاں شدید سردی اور دھند ہوگی ؟ اگلےچند دن شہروں کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات

این این ایس نیوز! پاکستان کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعہ تک شہر میں ریکارڈ توڑ سردی پڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، اسی طرح پنجاب کے وسطی وجنوبی اضلاع اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی ایک پریس ریلیز کے مطابق

پیر سے جمعہ تک کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ رہیگا، جنوری میں سردی کی ایک اور لہرکراچی میں داخل ہو گی، 6 اور 7 جنوری کے درمیان کراچی میں بارش کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ،قومی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں عبدالحکیم،پنڈی بھٹیاں،فیصل آباد، جھنگ ،لالیاں،سیال موڑ ،سرگودھا سمیت متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ قومی شاہراہوں کو دھند کے چھٹ جانے تک بند کردیا گیا، ریلوے نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ،لاہور سے فیصل آباد اور راولپنڈی آنیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ جس کےباعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔پنجاب میں شدیددھند کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو بند کردیا گیا ،موٹر وے ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی ہے۔موٹر وے ترجمان کے مطابق اسی طرح موٹروے ایم ٹو ٹھوکرنیاز بیگ سے کوٹ مومن انٹرچینج تک بھی بند کردی گئی ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ موٹروے ایم تھری لاہورسے عبدالحکیم تک بھی بند ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم تھری فیروزپورسے رجانہ انٹرچینج تک بھی بند ہے۔موٹروے انتظامیہ کے مطابق حد نگاہ 20 سے 300 میٹر کے درمیان ہے

جس کہ وجہ سے حادثات سے بچائو اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹروے کے مختلف حصوں کو سفر کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹرویز کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا۔حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ غیر سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے اجتناب برتیں اور گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھ کر اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

چقندر کےاستعمال سے آپ جسم سے زہریلا مواد نکال سکتے ہیں، مگر کس طرح جانیں؟

نیویارک(این این ایس نیوز)جسم میں موجود زہریلے مواد سے نجات کے لئے لوگ مہنگے علاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *