ہاں !میں خواجہ سرا ہوں“ معروف اداکارہ کا بڑا اعلان

لاس اینجلس (ویب ڈیسک )آسکر ایوارڈ کی نامزدگی پانے والی اداکارہ ایلن پیج نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خواجہ سرا ہیں . سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک پوسٹ میںتحریر کیا ہے کہ خواجہ سرا ہونے پر ان کے جو احساسات ہیں انہیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں .میرے لیے یہ

بیان کرنا قابل ذکر احساس ہے کہ میں خواجہ سرا ہوں. 33 سالہ پیج کو 2007میں ریلیز ہونے والی فلم ”جونو“ میں نو عمر حاملہ کے کردار پر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا.2010 میں پیج کو سائنس فکشن تھرلر فلم ”انسیپشن“ میں شاندار اداکاری کی بدولت شہرت ملی. فی الوقت وہ نیٹ فلکس کی سپر ہیرو سیریز امبریلا اکیڈمی میں کام کر رہی ہیں. اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے لیے عورت کے بجائے مرد کا صیغہ استعمال کریں. ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ انہیں آئندہ کن حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس انکشاف کے بعد کس حد تک ان کا استحقاق مجروح ہو گا. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ لوگ میرا مذاق اڑائیں گے، مجھے نفرت سے دیکھا جائے گا، لوگ مجھ پر لطیفے بنائیں گے اور شاید مجھے تشدد بھی برداشت کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ لوگ میرا مذاق اڑائیں گے، مجھے نفرت سے دیکھا جائے گا، لوگ مجھ پر لطیفے بنائیں گے۔

Sharing is caring!