Breaking News

یہ رات کو کسی سے چھپ چھپ کر بات کرتی ہے شوہر کا بیوی پر الزام پر بیوی نے جواب میں ایسی بات کہہ دی کہ جج خود کرسی سے اچھل پڑا اور شوہر ہکا بکا رہ گیا

دبئی سٹی متحدہ عرب امارات میں ایک شخص اپنی بیوی کے خلاف بے وفائی کی شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا لیکن جب خاتون نے اصل راز سے پردہ اٹھایا تو ایک اور ہی دلچسپ و عجیب کہانی سامنے آ گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق خاتون کے خلاف اس کے شوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ رات گئے کسی سے فون پر

باتیں کرتی ہے اور اسے بے وفائی کی مرتکب قرار دیا تھا۔ جب یہ معاملہ عدالت میں پہنچا تو خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند حسد میں مبتلاءہے، باوجود اس کے کہ وہ گھر کے سارے اخراجات اٹھاتی ہے اور اس کا ہر ممکن خیال رکھتی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی تنخواہ اس کے شوہر کی نسبت زیادہ ہے جس پر وہ حسد میں مبتلاءہو چکا ہے۔ وہ اسے سزا دینے کے لئے گھر کے سارے اخراجات اس سے کرواتا تھا اور اپنی دو ماہ کی بچی کے اخراجات بھی ادا نہیں کرتا تھا۔ اس نے گاڑی بھی اپنی بیوی کے ذریعے ہی خریدی تھی اور اب وہ اپنی تنخواہ سے اس کی قسطیں ادا کر رہی تھی۔ اس بدسلوکی پر بھی اسے سکون نا آیا تو بالآخر اس پر بے وفائی کا الزام بھی لگا دیا۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ بیرون ملک مقیم لوگوں کے ساتھ اسے رابطے میں رہنا پڑتا ہے۔ دیگر ممالک کے مختلف اوقات کار کے باعث بعض اوقات اسے رات گئے بھی فون پر بات کرناپڑتی ہے جسے اس کے شوہر نے خفیہ مراسم کا رنگ دے کر اس کے خلاف گھناﺅنا الزام عائد کر دیا تھا۔ خاتون نے طلاق کا مطالبہ بھی کر دیا ہے کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ ایسے شکی مزاج شخص کے ساتھ وہ مزید نہیں رہنا چاہتی۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

بہاولنگر ( مایہ ناز نیوز ) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے …