Breaking News

15 جنوری تک۔۔۔ پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں بارے بڑی خبرآگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پرائمری ایجوکیشن میں بہتری لانے کیلئے پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ، ڈاکٹر محمد کلیم کی سربراہی میں 11رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ہزاروں پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، پرائمری سکولوں میں اصلاحات لانے کیلئے 11 رکنی

کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد کلیم ہونگے، دیگر دس ممبران میں پی ایم آئی یو، ڈسٹرکٹ آفیسرز اور اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے،کمیٹی 15 جنوری تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس میں پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی، سکولوں کی تعداد، انفرسٹرکچر، ریونیو، طلبا و اساتذہ کی تعداد کا تعین بھی کیا جائے گا۔یکساں نظام تعلیم کی پہلی حکومتی پالیسی نجی خبررساں ادارےنے حاصل کرلینئے یکساں نظام تعلیم میں پانچویں جماعت تک مجموعی کتابیں 30 ہوں گی۔ یکساں نظام تعلیم کی نئی پالیسی 2020ء کے مطابق سرکاری سکولوں میں بھی اب پری ون سے پانچویں جماعت تک ریاضی انگلش میں پڑھائی جائے گی۔ پہلی اور دوسری جماعت سے ہی بچوں کو تمام تعلیمی اداروں میں اسلامیات کا مضمون پڑھایا جائے گا، جنرل سائنس ،سوشل سٹڈی اور جرنل نالج کے تمام مضامین تمام تعلیمی اداروں میں اردو میں ہوں گے۔واضح رہےکہ پہلے قومی نصاب تعلیم میں پانچویں جماعت تک کل کتابیں 28 تھیں اور پہلے قومی نظام تعلیم میں انگلش میں پانچ اور اُردو میں 23 مضامین پڑھائے جارہے تھے، اسلامیات کا مضمون تیسری جماعت سے بچوں کو پڑھایا جاتا تھا۔

Sharing is caring!

About admin

Check Also

چقندر کےاستعمال سے آپ جسم سے زہریلا مواد نکال سکتے ہیں، مگر کس طرح جانیں؟

نیویارک(این این ایس نیوز)جسم میں موجود زہریلے مواد سے نجات کے لئے لوگ مہنگے علاج …