گھروں‘ کی قیمتیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں

یہ 200 کروڑ کے محل میں رہتے ہیں جہاں۔۔۔ جانیں ان اداکاروں کے ’عالیشان گھروں‘ کی قیمتیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں

بالی وڑ اسٹارز ایک فلم سے کروڑوں روپے کماتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان کے طرزِ زندگی بھی شہانہ ہوتے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڑ کے کون سے اسٹارز کے گھروں کی قیمت کتنے کروڑ ہے؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ عالیشان گھروں میں رہنے والے بالی وڈ اسٹارز کے گھروں کی قیمتیں کتنی ہیں۔

شاہ رُخ خان

shah rukh

بالی وڈ کے کِنگ خان کے گھر ”منت” کے چرچے تو پہلے ہی کئی برسوں سے بے حد مقبول ہیں، رپورٹ کے مطابق 6000 اسکوائر فٹ پر قائم شاہ رُخ خان کے گھر کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

سلمان خان

salman

بالی وڈ کے چاکلیٹ بوائے سلمان خان کا انداز جتنا دبنگ ہے اتنا ہی ان کا طرزِ رہائش بھی دبنگ ہے، ممبئی کے علاقے ”باندرا” کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر سلمان خان کے اس عالیشان اپارٹمنٹ کی قیمت ہی تقریباً 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

سیف علی خان

سیف علی خان

بالی وڈ کے نواب سیف علی خان حال ہی اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ دوسرے بچے کی پیدائش سے قبل نئے گھر میں شفٹ ہوئے ہیں اور ان کے عالیشان اور مہنگےگھروں کے چرچے پورے بھارت میں مشہور ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی جائیداد کی کل قیمت تقریباً 750 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ نئے گھر کی قیمت اب تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

امیتابھ بچّن

امیتابھ بچّن

بالی وڈ کے لیجنڈ سینئر اداکار امیتابھ بچن ممبئی میں واقع گھر ”جلسہ” سمیت کئی عالیشان جائیدادوں کے مالک ہیں، تاہم ان جائیدادوں کی کُل قیمت تقریباً 100 سے 120 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

شلپا شیٹھی

شلپا شیٹھی

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا گھر کسی محل سے کم نہیں، ممبئی میں شلپا کا گھر ”کنارہ” محل جیسا ایک حیرت انگیز شاہکار ہے جبکہ شلپا شیٹھی برطانیہ میں واقع ”راج پیلس” کی بھی مالک ہیں جس کی قیمت تقریباً 100 کروڑ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں