بختاور بھٹو کی شادی کے جوڑے

شادی کا جوڑا کس مشہور ڈیزائنر نے تیار کیا– جانیے بختاور بھٹو کی شادی کے جوڑے سے متعلق چند دلچسپ باتیں

بختاور بھٹو کی شادی پاکستان کی تاریخ کی ایسی شادی ہے جس کا انتظار ہر کسی کو تھا خاص طور پر خواتین کو کیونکہ سب ہی ان کی شادی کا لباس دیکھنا چاہتی تھیں۔ اب جبکہ بختاور کی شادی ہوگئی ان کا لباس ہر کسی نے دیکھ لیا ہے تو سوشل میڈیا پر ان کی تصاویریں لاکھوں کی تعداد میں صارف شیئر کر رہے ہیں اور تعریفیں کر رہے ہیں۔ سب کو یہ جاننا تھا کہ بختاور کی شادی کا جوڑا کس ڈیزائنر کا تھا اور اس کی مالیت کیا تھی؟
 بختاور بھٹو
ڈیزائنر:
بختاور بھٹو کا جوڑا ” ڈیزائنر وردہ سلیم” نے ڈیزائن کیا تھا۔ ڈیزائنر وردہ کے مطابق : ” بختاور بھٹو کی شادی کا جوڑا بنانا ہمارے لئے باعثِ فخر ہے کہ ان کی شادی کے خاص دن ہم بھی ان کی خوشیوں کا حصہ بنے۔ ” بختاور نے کہا تھا کہ ان کی والدہ جیسا سفید اور گولڈن رنگ کا جوڑا بنانے کو کہا تھا۔ اور ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی کہ ایسا منفرد اور شاندار جوڑا بنایا جائے کہ دنیا کی نظر ٹہر جائے۔

دلہن کے عروسی لباس میں بختاور کو ان کی مماثلت انکی والدہ سے کی جا رہی ہے ۔ بلاول نے بھی اپنے پوسٹ میں لکھا کہ:

” بختاور کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں