دوسرا ٹی ٹوئنٹی- بابر الیون سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے پرعزم

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بابر الیون سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے پر عزم

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی بابر الیون آج کا میچ بھی جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لئے پرامید ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دی تھی، سینچری بنانے والے وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

دوسری جانب لاہور گزشتہ تین دن سے اسموگ اور دھند کی زد میں ہے اس لئے آج کے ٹاس کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے، پہلے میچ میں بھی پروٹیز کی اننگز کے دوران کافی اوس پڑی تھی جس کی وجہ سے میدان کو خشک کرنا پڑا،اس دوران بولرز کو گیند گرپ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں