یاسر شاہ نے وہ کردیا جو کوہلی اب تک نہیں کرسکے

یاسر شاہ نے وہ کردیا جو کوہلی اب تک نہیں کرسکے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 فروری 2021ء ) قومی لیگ سپنر یاسر شاہ نے وہ کردکھایا جو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نہیں کرسکے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سنچری بنانے والے ‏بلے بازوں میں یاسر شاہ کا نام شامل ہے جب کہ ویرات کوہلی تاحال آئوٹ ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سنچریوں کو بریک لگے 444 دن گزر گئے، وہ 100 کے ہندسے کا جمود توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ سال بابراعظم نے سنچری بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا تھا

اور اب قومی ٹیم کے لیگ سپنر ‏یاسر شاہ نے بھارتی کپتان کو ٹف ٹائم دے دیا ہے۔ کوہلی نے گزشتہ 32 انٹرنیشنل اننگز میں ایک بھی سنچری سکور نہیں کی جب کہ یاسر شاہ یہ ‏کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ یاسر شاہ نے گزشتہ سال ایڈیلیڈ میں سخت حریف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی ‏جب کہ کوہلی نے سال کے آغاز پر آسان حریف بنگلادیش کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں سنچری ‏جڑی تھی۔اس کے بعد سے کوہلی تاحال سنچری تک نہیں پہنچ سکے ہیں حالانکہ اس دوران ‏‏73 بلے بازوں بشمول یاسر شاہ انٹرنیشنل میچ میں 100 کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال دورہ آسٹریلیا کوہلی کے لیے بطور بیٹسمین اچھا ثابت نہیں ہوا اور رواں سال انگلینڈ کے ‏خلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی وہ اپنی ٹیم کو بچانے میں ناکام رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں